این سی سی پی ایل سے متعلق
تعارف
پاکستان میں ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )کے کپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے پروگرام کے تحت پراجیکٹ کنسلٹنٹس آرتھر اینڈرسن اینڈ کمپنی کو نیشنل کلیئرنگ ا ینڈ سیٹلمنٹ سسٹم (این سی ایس ایس ) کے لیے ملک کی تین اسٹاک ایکس چینجز ، کراچی اسٹاک ایکس چینج ، لاہور اسٹاک ایکس چینج اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج میں رائج علیحدہ اور انفرادی کلیئرنگ ہاؤسز کے متبادل کے لیے سفارشات تیار کرنے کا اختیار دیا گیا تھا جو مرکزی ادارے یعنی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کے بعد نافذکیا جائے۔
نیشنل کلیئرنگ اینڈ سٹلمنٹ سسٹم (این سی ایس ایس) کا انتظام چلانے کے لیے کمپنی کی تشکیل 3جولائی 2001کو ہوئی ۔ سٹلمنٹ کا یہ نظام مکمل طور پرالیکڑونک اور خودکارہے۔ این سی ایس ایس کے باقاعدہ آپریشنز کا آغاز 24دسمبر 2001سے ہوا۔ تاہم کمپنی این سی ایس ایس کے ذریعے تمام بک انٹری سکیوریٹیزکی کلیئرنگ اور سٹلمنٹ اور شمولیت کے لیے2003-04میں مکمل طور پر آپریشنل ہوئی۔ بعد ازاں ہر سکیوریٹی سنٹرل ڈپازٹری سسٹم میں ریڈی اسٹٹیس پردستیاب تھی اس کو این ایس سی سی میں شامل کیا جانے لگا۔
پاکستان کی کپیٹل مارکیٹ کی بنیادتین عناصر پر رکھی گئی ہے جس میں اسٹاک ایکس چینج، ڈپازٹری کمپنی اور این سی سی پی ایل شامل ہیں۔جس کا مقصد معاشی طور پر مضبوط ، اور مزید خوشحال کپٹل مارکیٹ کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ اس وژن سے لیس این سی سی پی ایل پاکستان کی کپیٹل مارکیٹ کی خوشحالی اورنمو کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔
