این سی سی پی ایل سے متعلق

ضابطہ اخلاق اورکاروباری حکمت عملی

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی ایل) کے سب سے قیمتی اثاثے اس کی "رازداری، سلامتی، سالمیت اور ٹرسٹ"ہیں. این سی سی پی ایل ذاتی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات اور سالمیت کے اعلیٰ ترین معیارپر یقین رکھتی ہے، ان لازمی اخلاقی معیار کو برقرار رکھنے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے این سی سی پی ایل کے ہر ملازم کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے ۔ ہماری ساکھ تنظیمی مقاصد کے حصول کے لیے ذاتی سالمیت پر مبنی مندرجہ ذیل اصولوں کی رہنمائی پراستوار ہے ۔


سالمیت
این سی سی پی ایل کی بنیاد اعتماد پر قائم ہے اور کمپنی کے کاروبار کا انتظام اخلاقی، قانونی اور منصفانہ بنیادوں پر ہوتا ہے ۔ ہم صر ف نیشنل کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سسٹم(این سی ایس ایس) کے مفاد اور اس کے نتیجے میں تمام کپیٹل مارکیٹ کے مفاد میں کاروبار کرتے ہیں۔


رازداری
ہم اپنے تمام لین دین کو انتہائی خفیہ رکھنے کی ضمانت دیتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ تمام ممبران کی جانب سے اپنی خدمات کی فراہمی میں رازداری کی اعلی ترین ڈگری کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ این سی سی پی ایل میں ہم تمام ملازمین کو پابند بناتے ہیں کہ وہ کمپنی کے کاروبار کے معاملات کے حوالے سے سخت رازداری برقرار رکھیں۔


اعلیٰ کارکردگی
ہم اپنے ممبران کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے سخت جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

کارکردگی
ہم اپنے ممبران کے لیے مرکوز نقطہ نظر اور جامع کام کے طریقہ کارکے حوالے سے کارکردگی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے جس میں موثراہداف اور بہترین خدمات کی فراہمی شامل ہے۔


شفافیت
ہم این سی سی پی ایل میں ساتھی ملازمین ، حصص یافتگان اور این سی ایس ایس عناصر پر تمام قابل اطلاق قوانین، ضوابط اور پالیسیوں پر عمل کے لیے شفافیت کو برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کی رائے اور فیڈبیک کا ااحترام کرتے ہوئے اعلیٰ معیارکے طرز عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

 
کمپنی کی ساکھ
ملازمین کا طرز عمل کمپنی کی ساکھ کو جانچنے کا ایک معیار ہے ۔ کارپوریٹ ساکھ کے معیارات کو بحال رکھنا جملہ ملازمین کی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے یہ نہ صرف ضروری ہے کہ ملازمین اپنے اعمال کا جائزہ لیں بلکہ وہ اپنے ارد گرد موجود دیگر لوگوں اور ممبران کے بارے میں بھی خود کو باخبر رکھیں۔

این سی ایس ایس عناصر اور ساتھیوں کے ساتھ تعلقات
کمپنی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اس کے ملازمین سالمیت کے اعلی ترین کردار کا مظاہرہ کریں اور این سی ایس ایس عناصر بصد احترام اعلٰی ترین خدمات ہر وقت کے بہتر رویے کے ساتھ حاصل کریں، کمپنی اپنے ملازم کی صلاحیتوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور روزگار کے یکساں مواقع کے اصولوں پر کاربند ہے۔


We're online